یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںکراچی ، طالب سمیت دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں...

کراچی ، طالب سمیت دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک کسان اور کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈرائیور محمد حسین ولد جمال خان کو 5 جولائی 2025 کو شام 7 بجے ان کے گھر سے محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مارکر محمد حسین کو زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے۔

اسی طرح 17 جولائی 2025 کو کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے زاہد علی ولد عبدالحمید کو دہشت گرد انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں نے لیاری رکشہ اسٹاپ سے اغواء کر لیا۔

زاھد بلوچ، کلری لیاری کا رہائشی اور کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا ہوا تعلیم یافتہ نوجوان ہے۔ اسے 17 جولائی 2025 کو اپنے گھر سے ریاستی اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ اہلکاروں نے اہلِ خانہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ زاھد دو دن میں واپس آ جائے گا، لیکن وہ تاحال لاپتہ ہے اور اس کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

یہ واقعہ کراچی میں جاری جبری گمشدگیوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، جہاں نوجوانوں کو بغیر کسی قانونی جواز کے حراست میں لے کر غائب کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق زاہد اس وقت اپنی سواری کا انتظار کر رہے تھے جب سادہ لباس اہلکاروں نے ان کا رکشہ سمیت اغواء کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز