Homeخبریںکراچی اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید ہونے والے نوجوان سلمان حمل کی...

کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید ہونے والے نوجوان سلمان حمل کی والدہ کو کراچی میں پولیس نے گرفتار کرلیا

کراچی (ہمگام نیوز) کراچی میں پچھلے دنوں پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید ہونے والے بلوچ نوجوان سلمان حمل کی والدہ اور دو بہنوں کو کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہید سلمان حمل کی والدہ اپنے شہید ہونے والے بیٹے کی لاش وصول کرنے مند سے اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ کراچی گئی تھیں جہاں پولیس نے انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے ان کو اپنی دونوں بیٹیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

شہید سلمان حمل کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید ہوئے تھے جس کے بعد پولیس نے ان کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی تھی جہاں کل ان کی والدہ اپنے بیٹے کی لاش وصول کرنے کراچی پہنچی تھیں جن کو پولیس نے انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے ان کو دو بیٹیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق شہید سلمان حمل کی والدہ کو رہا کردیا گیا ہے اور ان کے شہید بیٹے کی لاش ان کے حوالے کردی گئی ہے تاہم اس خبر کی اب تک مکمل تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے کہ حملے کی ذمہ داری بی ایل اے سے نکالے گئے کمانڈر بشیر زیب کے گروہ جیئند ٹولے نے قبول کی تھی جس کو امریکہ، انڈیا سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا تھا اور اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی تھی۔

Exit mobile version