Homeخبریںکراچی: جناح اسپتال سے حاملہ خاتون مبینہ طور پر لاپتہ

کراچی: جناح اسپتال سے حاملہ خاتون مبینہ طور پر لاپتہ

‌کراچی ( ہمگام نیوز ) کراچی کے جناح اسپتال کے گائنںی وارڈ سے خاتون پراسرار طور پر غائب ہوگئی، خاتون اپنے شوہر اور نند کے ہمراہ زچگی کے لیے آئی تھی، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

خاتون کے شوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنی بہن کے ہمراہ بیوی کو لیکر جناح اسپتال کے گائنی وارڈ آیا تھا۔لاپتا خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ انہیں ڈاکٹر بھی ملی تھی جس نے انہیں 3،4 گھنٹے بعد آنے کا کہا، جب وہ دوبارہ گئے تو میری بہن میری بیوی کو اسپتال کے لیبر روم میں چھوڑ کر آئی۔

میری بیوی نے میری بہن سے کہا کہ میرے شوہر سے موبائل فون لیکر آؤ، میری بہن مجھ سے موبائل فون لیکر واپس لیبر روم گئی تو بیوی غائب تھی، گائنی وارڈ کی انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ ڈاکٹر تو 2 دن سے چھٹی پر ہے۔دوسری جانب صدر پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والی خاتون کے نام سے اسپتال میں کوئی انٹری نہیں ہے، جبکہ دوسری طرف سی سی ٹی وی دکھائی ہے کہ جس میں خاتون اسپتال میں آتے ہوئے تو نظر آرہی ہیں لیکن باہر نکلتے ہوئے نظر نہیں آرہی۔

Exit mobile version