کراچی ( ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے دوروز قبل پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے مقبوضہ بلوچستان ڈیرہ بگٹی کے رہائشی دوبھائیوں سمیت چار افراد محمد صابر ولد میردھا ، شاہ مور ولد میردھا، نصیر احمد ولد دودا اور محمد فاروق ولد شاہ بخش کو کراچی سے حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیاہے ۔
باخبر ذرائع کا کہناہے مزکورہ افراد میں سے شاہ مور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے ،جنھیں اسکے بھائی نے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ علاج کے غرض سے لائے تھے ۔