شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکراچی، سی ٹی ڈی کا صدیق گوٹھ میں چھاپہ نوجوان جبری...

کراچی، سی ٹی ڈی کا صدیق گوٹھ میں چھاپہ نوجوان جبری لاپتہ

کراچی (ہمگام نیوز) کراچی ملیر صدیق گوٹھ میں محکمہ انسداد دہشتگردی سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر صادق ولد مراد بخش نامی ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ رات سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے کارندوں نے علاقے میں چھاپے مارے، اس دوران کئی بلوچوں کے گھروں میں داخل ہوکر لوگوں کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جبکہ دوران صادق بلوچ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
لاپتہ نوجوان کے اہل خانہ نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صادق بلوچ کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے اور عدالت میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ نوجوان کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز