Homeخبریںکراچی سے آنے والے سیاح شاردہ کے مقام پر دریائے نیلم میں...

کراچی سے آنے والے سیاح شاردہ کے مقام پر دریائے نیلم میں بہہ گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

کراچی (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی سے وادی نیلم میں سیر و تفریح کے لیے آنے والی فیملی جو اڑنگ کیل سے واپس مظفرآباد جارہی تھی کہ شاردہ کے مقام پر دریائے نیلم میں بہہ گئے جن کی تلاش تاحال جاری ہے۔

میڈیا کے مطابق 5 سالہ موسیٰ پاؤں پھسلنے سے شاردہ نیلم سٹار گیسٹ ہاؤس کے سامنے دریا میں گر گیا جبکہ اس کے 35 سالہ والد طالب ملک فہیم نے دریا میں بیٹے کو پکڑنے کی کوشش تو وہ بھی پانی میں بہہ گیا۔

Exit mobile version