کراچی ( ہمگام نیوز ) کراچی ملیر کے رہائشی طالبعلم یاسر بلوچ پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اہلخانہ کے جاری بیان مطابق 25 فروری 2024 کی رات طالب علم یاسر علی ولد سبزل علی، سکنہ جمعہ ملیر گوٹھ کراچی، جو کہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں میڈیا سائنسز کے طالبعلم ہیں، سوموار اور منگل کی درمیانی رات ساڑھے دس بجے اپنے دوستوں سے ملنے کے بعد گلشن اقبال سے گھر کی طرف نکلے تھے، لیکن راستے میں انکا رابطہ اہلخانہ سمیت دوستوں سے منقطع ہو گیا تاحال وہ کسی کے ساتھ رابطے میں نہیں ہے اور لاپتہ ہیں۔
اہلخانہ نےخدشہ کا ا ظہار کیاہے کہ انہیں دیگر بلوچ طلباء کی طرح جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہوگا جس کی وجہ سے وہ لاپتہ ہیں ، انہوں نے اپیل کی ہے کہ یاسر کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے اور انہیں انکی خیر خبر دی جائے –