کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 2 فروری 2026 کو قابض پاکستانی فورسز نے کراچی سے ایک طالب علم کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
لاپتہ طالب علم کی شناخت خدا بخش ولد دلوش کے نام سے ہوئی ہے، جو گڈانی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل مطالبہ کر رہی ہیں کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے اور غیر قانونی حراست کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ لواحقین نے بھی حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ خدا بخش کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔


