Homeخبریںکراچی: شوہر کی قاتل بیوی نکلی، معمہ حل

کراچی: شوہر کی قاتل بیوی نکلی، معمہ حل

کراچی (ہمگام نیوز) کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں شہری کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے مقتول کی بیوی اور اس کے آشنا کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایوب گوٹھ میں 21 اپریل کو فائرنگ سے آصف نامی شہری کو قتل کیا گیا تھا، مقتول علاقے کی کاروباری شخصیت تھا۔

مقتول کی بیوی حمیرا نے اپنے آشنا شعیب کے ساتھ مل کر شوہر آصف کو قتل کیا تھا، دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حمیرا نے شوہر کو قتل کرنے کے لیے اس ہی کا اسلحہ شعیب کو دیا تھا۔

ملزمہ نے مقتول آصف کے ساتھ جائیداد کے لیے شادی کی تھی، شادی کے بعد ملزمہ کا ملزم شعیب کے ساتھ چکر چل رہا تھا۔

مقتول آصف کو راستے سے ہٹانے کے لیے ملزمہ نے شعیب کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واردات کے بعد سیڑھیوں سے اتر کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

قاتل شعیب نے شناخت چھپانے کے لیے بڑی چادر لپیٹی ہوئی تھی، واردات کے بعد ملزم بے خوفی سے فرار ہوا تھا۔

Exit mobile version