جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںکراچی: عمارت گرنے سے 2 افراد جانبحق، 12 زخمی

کراچی: عمارت گرنے سے 2 افراد جانبحق، 12 زخمی

کراچی: عمارت گرنے سے 2 افراد جانبحق، 12 زخمی

کراچی (ہمگام نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں کوئلہ گودام کے قریب 2 منزلہ عمارت گرنے سے 2 افراد جانبحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو ٹیم نے ملبے سے نکال لیا ہے جبکہ ملبہ اٹھانے کی مزید کاروائی جاری ہے

واقع پیش آنے کے بعد رینجرز نے علاقے کو سیل کردیا اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں و زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا

واقع میں زخمی ہونے والے کچھ افراد کی حالت کافی تشویشناک بتائی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز