یکشنبه, مارچ 15, 2026
Homeخبریںکراچی: فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، ایک بچی زخمی

کراچی: فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، ایک بچی زخمی

کراچی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن دنبہ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد جانبحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گبول ٹاؤن دنبہ گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جانبحق ہوگئے جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوۓ فائرنگ کرنے والے ملزم الیاس ولد بچل کو گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی سوتیلی ماں اور بھائی تھے جنکی شناخت زبیدہ اور ببلو کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز