شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکراچی: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری لاپتہ

کراچی: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری لاپتہ

کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں 27 جنوری 2026 کو رات تقریباً دو بجے قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مارا ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت زاہد بارکزئی کے نام سے ہوئی ہے، جو کراچی کے علاقے لیاری کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور اس سے قبل بھی مختلف علاقوں سے کئی افراد کو لاپتہ کیا جا چکا ہے، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بارہا تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

زاہد بارکزئی کے اہلِ خانہ نے انسانی حقوق کے اداروں، سول سوسائٹی، میڈیا اور حکامِ بالا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں، زاہد بارکزئی کی بازیابی کو یقینی بنائیں اور جبری گمشدگیوں کے اس تسلسل کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز