شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکراچی: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ گلوکار دلجان اور اشفاق بلوچ...

کراچی: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ گلوکار دلجان اور اشفاق بلوچ جبری طور پر لاپتہ

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ پانچ دن قبل قابض پاکستانی فورسز نے کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں بلوچی زبان کے گلوکار دلجان اور ان کے دوست اشفاق بلوچ کو حراست میں لیا، جس کے بعد دونوں کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔

لاپتہ ہونے والے گلوکار دلجان کا تعلق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور وشبود سے ہے، جبکہ دوسرے لاپتہ شخص کی شناخت اشفاق بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق دلجان اپنے گھر کے واحد کفیل ہیں اور اپنے بھائی بہنوں کی کفالت کی ذمہ داری انہی پر عائد ہے۔ ان کی اچانک اور پراسرار گمشدگی کے باعث خاندان شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے۔

لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ نے حکومتِ وقت، عدالتی اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور انسان دوست حلقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دلجان اور اشفاق بلوچ کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کریں اور انہیں بحفاظت منظرِ عام پر لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز