جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںکراچی : ماری پور سے مزید پانچ بلوچ جبری لاپتہ بی این...

کراچی : ماری پور سے مزید پانچ بلوچ جبری لاپتہ بی این ایم

کراچی ( ہمگام نیوز) بی این ایم کے انفارمیشن اینڈ آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں بلوچوں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ جاری ہے۔

آج صبح کراچی کے مغربی ضلع میں کیماڑی ٹاؤن کے علاقے ماری پور سے پانچ بلوچوں کو پاکستانی فوج سے منسلک خفیہ اداروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔

جبری لاپتہ کیے جانے والے افراد کی شناخت نواز علی ولد ناصر، عادل ولد امام بخش ، زاہد ولد جان محمد ، اسرار ولد انور اور علی ولد بخشی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اسرار ، نواز اور علی اس سے پہلے بھی قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہوچکے ہیں۔ علی اور اسرار طالب علم اور فٹبالر ہیں جبکہ دیگر جبری لاپتہ افراد ماہی گیری اور مزدوری کے پیشے سے وابستہ ہیں۔

یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ، بی این ایم جبری گمشدگیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز