Homeخبریںکراچی مسنگ پرسنز کے بازیابی کیلے لگائے گئے کیمپ کو 4928 دن...

کراچی مسنگ پرسنز کے بازیابی کیلے لگائے گئے کیمپ کو 4928 دن مکمل

کراچی ( ہمگام نیوز ) بلوچ جبری لاپتہ شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 4928 دن پورے ہوگئے ۔آج اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او کے مرکزی عہدیداران جیئند بلوچ حسیب بلوچ جاوید بلوچ نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔

جبکہ کراچی سے جبری لاپتہ عبدالحمید زھری کے فیملی احتجاجی کیمپ میں موجود رہی –

  اس موقع پر وائس فار بلوچ مسئنگ پرسنز وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی ظلم جبر کے سیاہ طویل راتوں کی تاریخ ان گنت مظلوم نا مظلوم وحشت ناک مظالم کی کہانیوں سے لکھی ہوئی ہے ، جہاں نوجوانوں کی لہو کی چھینٹیں کبھی رياستی عقوبت خانوں تاریک کوٹھڑیوں کی بے رحم دیواروں پر تو کبھی گل زمین کی خاک پر نقش ہیں ۔ ایسی کئی تاریک راتیں ہمارے حصے میں پڑی ہیں ،جہاں نوجوانوں کی پیشانیوں کو بنا کسی شکن کے پاکستانی ریاست کی ننگی گولیوں کا سامنا رہا تو کبھی انہی تاریکیوں کی آڑ میں نوجوانوں کی نعشوں کو ویرانوں میں پھینک دیا گیا ۔

انھوں نے کہا ہے کہ زیرو پوانٹ کی سڑکوں سے لیکر بلوچستان کے تمام گلی کوچے ان تاریک راہوں مارے گئے معصوم اس لئے کہ ان کا جرم ہی اتنا معصوم اور سیدھا۔ سادہ تھا کہ وہ قومی بقا کے شمع پر جلنے والے پروانے تھے اور گناہگار اس لئے کہ وہ سر کش تھے جو تاریکیوں میں جھکے نہیں جو سودا گر نہیں سچے عاشق تھے۔

 ماما نے کہاہے کہ دنیا کی تاریخ میں امر ہونے والے ان تمام ہیروز کی طرح وہ بھی انسانیت کے لئے مقدس اور پرامن جدوجہد کے حقیقی ہیرو ہیں ، جو صدیوں سے چل رہی تسلسل کی کڑیوں کو جوڑنے اور تھامے ہوئے آگے ہی آگے بڑھے چلے آرہے ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ قومی ننگ ناموس کی حفاظت کرنے والے پیر وجوانوں نے بلا رنگ ونسل اپنی زندگیاں گنواںٔیں، مگر یقین اور عزم نہیں گنوایا ، ہمارے ہی سرزمین کے بطن سے پھوٹے ہوئے کئی جوان پھول ایسے بھی جن کے نام اور چہرے ہم میں سے کسی نے دیکھے ، لیکن انکا مقصد ایمان اور پرامن جدو جہد اسی دھرتی ماں ، ننگ ناموس کی حفاظت تھا جو خود گمنامی کی زندگی گزار کر موت کو خندہ پیشانی سے قبول کیا ، مگر دنیا کی تاریخ میں اپنے قوم اور زمین کو گمنامی کی موت مرنے نہیں دیا۔ آج انکی خاکی جسمیں کہاں اور کس مقام پر دفن ہیں یہ ہم میں سے کسی کو علم نہیں، مگر ان کی روحیں آج بھی ہمارے آس پاس موجود ہیں ۔

Exit mobile version