Homeخبریںکراچی: میتوں کے ہمراہ احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی جانب...

کراچی: میتوں کے ہمراہ احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ

کراچی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں گزشتہ شب مبینہ پولیس مقابلے میں مرنے والے افراد کی میتوں کے ہمراہ اہلِ علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کرکے یونیورسٹی روڈ کو بند کردیا تھا۔ کراچی پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

اہلِ علاقہ کا میتوں سے متعلق کہنا تھا کہ گزشتہ رات پولیس نے جعلی مقابلے میں ان 2 افراد کو مارا ہے۔مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے بعد یونیورسٹی روڈ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے کھلوا دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب پاکستانی پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے پی آئی بی صوفیہ کالونی میں مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان کو ہلاک اور 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت عامر اور بلال کے نام سے ہوئی تھی، پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان بھتہ خوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

Exit mobile version