کراچی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سندھ کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر میں 2000 روپے کے عوض جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ بنانے کا انکشاف ہوا ہے،
تفصیلات کے مطابق پولیس نے جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ بیچنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔ جعلی کورونا ویکسینیشن کیس میں مزید کارروائی کرنے کے لیے ایک تین روکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد رپورٹ پیش کریگی-


