Homeخبریںکراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 رینجرز اہلکار زخمی

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 رینجرز اہلکار زخمی

کراچی ( ہمگام نیوز) کراچی کے علاقے ملیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہاگئے ۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق کراچی پولیس کے ایس ایس پی ملیر کے رینجرز اہلکار ملیر میں چیکنگ کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا جو رکنے کی بجائے فرارنگ کرکے اہکاروں کو زخمے کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 

اس حوالے سے ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار رینجرز کے اہلکاروں نے ان کا تعاقب کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کے دونوں اہلکار زخمی ہوگئے۔

 

زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی اہل کاروں کی شناخت رمضان اور شاہد کے ناموں سے کی گئی۔ پولیس نے کہا کہ واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

Exit mobile version