سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکراچی و سبی،گولیوں سے چھلنی تین لاشیں برآمد

کراچی و سبی،گولیوں سے چھلنی تین لاشیں برآمد

کراچی( ہمگام نیوز)کراچی کے علاقے گولیوں سے چھلنی دولاشیں ملیں پولیس کے مطابق ماڑی پورٹرک اڈہ کے قریب ندی سے دولاشیں ملی ہیں دونوں نوجوانوں کوفائرنگ کرکے قتل کیاگیاتاہم فوری طورپرلاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے لاشیں دودن پرانی ہیں مزیدکارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔سبی نور پور کے علاقہ سے کوہلو کے رہائیشی کی لاش برآمدکرلی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقہ نورپور روڈ پر جلال خان ولد بلال خان کی لاش ملی جس کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی لے جایا گیاجہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش کو مردہ خانہ میں رکھ دیا گیا مزید تفتیش مقامی پولیس نے شروع کردی مذکورہ شخص کوہلو کا رہائیشی بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز