کراچی (ھمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی نے کراچی پریس کلب کے باہر ماحل بلوچ کی بحفاظت رہائی کے لیے پرامن احتجاج کیا اور گزشتہ دنوں کوئٹہ سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ماحل بلوچ پر لگائے گئے تمام جھوٹے الزامات کی تردید کی۔
کراچی پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے تحت احتجاجی مظاہرین نے بینر اٹھائے ہوئے تھے جس پر ماحل بلوچ کی بحفاظت بازیابی کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ ماحل بلوچ کو بحفاظت بازیاب کرکے ان پر قائم جھوٹے مقدمات کا خاتمہ کیا جائے۔