کراچی(ہمگام نیوز ڈیسک) کراچی پولیس نے چینی قونصلیٹ حملہ کیس کے مرکزی سہولت کار ملزم کو شارجہ سے گرفتار کرنے کا دعوہ کیا ہے ۔ڈی آئی جی محکمہ انسداد دہشتگردی عبداللہ شیخ کے بقول چینی قونصلیٹ پر حملے کے وقت سہولت کار کراچی شہر میں موجود تھا۔ڈی آئی جی عبداللہ شیخ کے مطابق ملزم کوحملے کیلئے 9 لاکھ روپے ملے تھے، ملزم نے پانچوں ملزمان کو رقم فراہم کیں، پولیس کے مطابق ملزم کے رابطے بیرون ممالک سے بھی ہیں۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کو سی ٹی ڈی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 23 نومبر کو صبح کے وقت کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر حملے میں تین حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا ۔پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کیا تھا۔اس حملے میں 2 پولیس اہلکار کانسٹیبل عامر خان اور اے ایس آئی اشرف داؤدہلاک ہوئے تھے ،جبکہ ایک گارڈ زخمی بھی ہوا، تاہم قونصل خانے کا چینی عملہ واقعے میں محفوظ رہا تھا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق حملہ کے وقت سہولت کار شہر میں موجود تھا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق ملزم کوحملے کیلئے 9 لاکھ روپے ملے تھے، ملزم کے رابطے بیرون ممالک سے بھی ہیں۔


