سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںکراچی: پولیس کابی ایل ایف رکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

کراچی: پولیس کابی ایل ایف رکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

کراچی ( ہمگام نیوز ) کراچی سے پولیس نے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے تعلق رکھنے ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقہ کیماڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف ) کے سرگرم رکن شفیع محمد کو اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شخص کراچی اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے جبکہ اس نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ سعید آباد میں پولیس پر حملے کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم اپنے سوتیلے بھائی کی سرپرستی میں تنظیم میں سہولت کاری کرتا تھا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب اب تک بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم نے اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے ۔

تاہم علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز بلوچوں کو اکثر اغوا کرنے بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بنانے بعد جھوٹے الزامات لگاکر منظر عام پر لاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز