کراچی (ہمگام نیوز) کراچی میں ملیر کینٹ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ٹی ٹی پی کے ایک جنگجو کو گرفتار کیا ہے.
پولیس کے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار جنگجو 10 ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعے میں ملوث ہے اور گرفتاری ٹی ٹی پی کی جنگجو سے دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا ہے ـ
پولیس حکام کے مطابق گرفتار تحریکِ طالبان کے جنگجو بنام میر سردار کے قبضے سے 5 پیکٹ دھماکا خیز مواد، 1 بیٹری، 2 وائر اور ایک پیکٹ بال بیرنگ برآمد ہوئے ہیں۔
ملزم نے دورانِ تفتیش بتایا ہے کہ اس نے 2003ء میں تحریکِ طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی ہے ـ
ملزم کئی وارداتوں کی سہولت کاری میں بھی ملوث رہا ہے۔