چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںکراچی: پیر آباد میں فائرنگ، 3 افراد جاںبحق

کراچی: پیر آباد میں فائرنگ، 3 افراد جاںبحق

کراچی(ہمگام نیوز)کراچی میں پیر آباد میں فائرنگ سے 3 افراد جاںبحق ہوگئے –

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پیرآباد میں پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلیے گھر پر چھاپہ مارا تو گھر کے اوپر سے ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں میں 3 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت دو زخمی ہوئے ‫

جاںبحق ہونے والوں کی شناخت شبیر اور یار گل اور عبداللہ کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں اور عینی شاہدین کے بیانات لیے جا رہے ہیں‫-
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ مکان کے تنازع پر پیش آیا –
دوسری جانب واقعے میں زخمی افتخار شاہ کے بھائی سلمان شاہ کی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کا ایک پارٹی سے مکان کا تنازعہ چل رہا ہے، رات گئے ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی-

مسلح افراد کے ہمراہ دو پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد بھی تھے اور مسلح افراد اسلحے کے زور پر مکان خالی کروانا چاہتے تھے جس کے نتیجے میں تصادم کے دوران فائرنگ سے میرا بھائی زخمی ہوا اور باہر سے آنے والے تین افراد جاںبحق ہوگئے –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز