Homeخبریںکراچی یونیورسٹی میں دھماکا،3چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک

کراچی یونیورسٹی میں دھماکا،3چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک

کراچی (ہمگام نیوز) کراچی یونیورسٹی کے اندر وین میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس سے تین غیر ملکیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ ایک بجکر 52منٹ پر ہوا گاڑی ہاسٹل سے انسٹی ٹیوٹ کی جانب جا رہی تھی، ہلاک افراد کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ لاشوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وین کے قریب کھڑی موٹر سائیکل بھی متاثر ہوئی ہے اور ابھی تحقیقات کی جارہی ہے، بم ڈسپوزل اسکورڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

Exit mobile version