شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںکراچی یونیورسٹی کا اسٹوڈنٹ بھائی سمیت فورسز ہاتھوں اغواء

کراچی یونیورسٹی کا اسٹوڈنٹ بھائی سمیت فورسز ہاتھوں اغواء

 

کراچی( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا.
نمائندہ ہمگام کے مطابق شبیر ولد یار جان اور صدیر ولد یار جان سکنہ گندچاھی کولواہ کو فورسز نے لاپتہ کرکے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے.
شبیر کراچی یونیورسٹی میں علم سیاسیات کے طالب علم ہیں جبکہ انکے بھائی صدیر حب میں درزی کے پیشے سے وابستہ ہیں.
یاد رہے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کہیں یوں اسٹوڈنٹ، ٹیچر، انجینئر، پروفیسر، اور ڈاکٹر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کئے جا چکے ہیں اور کہیں یوں کو دوران حراست شہید کرکے انکی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور لاپتہ افراد کے لواحقین کا اپنے پیاروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ میں جاری ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز