پنجشنبه, اپریل 10, 2025
Homeخبریںکراچی:IMFشرائط پوری کرنےصورت میں ڈالر200روپےتک پہنچ سکتی یے:سینئر صحافی

کراچی:IMFشرائط پوری کرنےصورت میں ڈالر200روپےتک پہنچ سکتی یے:سینئر صحافی

کراچی(ہمگام نیوزڈیسک)پاکستان کو IMF کی سخت شرائط پوری کرنے کی صورت میں ڈالر 200 روپے تک جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سینئر صحافی عارف نظامی کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند پڑی ہیں، وزیراعظم کو اپنی معاشی ٹیم جلد سے جلد بدلنا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی عارف نظامی کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق بہت ہی تشویشناک پیشنگوئی کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف قرضہ دینے کیلئے کڑی شرائط عائد کر رہا ہے۔ ان شرائط میں سب سے کڑی شرط ڈالر کے فری فلو کی اجازت سے متعلق ہے۔ آئی ایم ایف مطالبہ کر رہا ہے کہ ڈالر اور روپے کی قدر کا تعین حکومت کی جانب سے نہ کیا جائے۔ ڈالر اور روپے کی قدر مارکیٹ میں آزادانہ طور پر طے ہونے دی جائے۔

اس حوالے سے پاکستانی ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ یہ شرط پاکستان کی معیشت کیلئے مزید تباہ کن ہوگی ۔ ڈالر اور روپے کی قدر مارکیٹ میں آزادانہ طور پر طے ہونے کی اجازت دینے کی صورت میں ڈالر کی قیمت 200 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ اس تمام صورتحال میں وزیراعظم عمران خان بھی پہلے سے سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔ عمران خان بھی اپنے وزیر خزانہ اسد عمر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے نئی چیف پاکستان کے خصوصی دورے کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے نئے چیف پاکستان کو قرض کی فراہم کیلئے حکومتی نمائندوں سے خصوصی ملاقات کریں گے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید140 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 141 روپے 50 پیسے کی سطح پر دیکھنے میں آئی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اس اضافے کے باعث پاکستان میں مہنگائی کا خوفناک اور نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ قرضے کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی ایک کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز