اشنویہ ( ہمگام نیوز) مقبوضہ کردستان کے شہر اشنویہ میں گزشتہ ہفتے قابض ایرانی پولیس کی تشدد قتل ہونے والے خاتون مہسا امینی کے حق میں مظاہرہ کرنے والے نے گزشتہ رات اشنویہ شہر پر مکمل قبضہ کرکے قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کو شہر سے نکال باہر نکال دیا ـ
اشنویہ کے بہادر عوام نے تمام حساس فوجی اور انتظامی مراکز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور قابض ایرانی حکومت کی فوجیں اس شہر سے نکل چکی ہیں۔
اطلاعات آرہی ہیں کہ اشنویہ کے تمام پولیس اسٹیشنوں اور چوکیوں پر مظاہرے میں شامل عورتوں نے اپنے کنٹرول میں لیا ہوا ہے تمام اسٹیشن خالی ہیں ـ
کچھ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ آئی آر جی سی کے اہلکار اس شہر سے بھاگ گئے ہیں۔


