یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںکردستان کے علاقے سنندج میں چیک پوسٹ پر مسلح حملے میں...

کردستان کے علاقے سنندج میں چیک پوسٹ پر مسلح حملے میں کم از کم 10 ایرانی قابض فوجی ہلاک و زخمی

کردستان( ہمگام نیوز ) کردستان کے شہر سنندج کے قریب گزشتہ روز ایک چوکی پر تعینات ایرانی قابض افواج پر مسلح افراد کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دس ایرانی قابض فوج ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت “سینا ستاروند” کے نام سے ہواہے تاہم دیگر کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔
تاہم ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، مگر ایرانی ذرائع ابلاغ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے PJAK گروپ کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ابھی تک PJAK نے اس حملے کے بارے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز