Homeخبریںکرد خاتون مہسا امینی کے قتل خلاف کردستان سمیت ایران کے مختلف...

کرد خاتون مہسا امینی کے قتل خلاف کردستان سمیت ایران کے مختلف شہروں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران 72 گرفتار

 

سنندج (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے ایرانی پولیس کے ہاتھوں تشدد بعد جانبحق ہونے والی 22 سالہ کرد خاتون مہسا امینی کی قتل کے خلاف کردستان سمیت ایران بھر میں جاری قابض ایرانی حکومت خلاف احتجاجی مظاہروں میں شامل اب تک ایرانی سکیورٹی اداروں نے 72 سے زائد افراد گرفتار کر لیا ہے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں ـ

تفصیلات کے مطابق مہسا امینی کے قتل کے جاری شورش اور مظاہروں میں شامل ایرانی سکیورٹی اداروں اور دیگر فورسز مزید 72 افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کر چکا ہے ـ

رپورٹ کے مطابق قابض کردستان کے شہر اشونیہ ایرانی فورسز نے آج صرف 60 شہروں کو گرفتار کیا ہے جبکہ 12 زائد شہروں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ کرمانشاہ میں آج شہروں پر لاٹھی چارج کے دوران کئی شہری زخمی ہوچکے ہیں کرمانشاہ کی ایک ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین میں شامل ایک شہری کو زخمی حالات میں لایا چکا ہے جو کہ اس وقت تشویشناک حالت میں ہیں ـ

رپورٹ کے مطابق اشونیہ کے بلند پہاڑیوں پر قابض ایرانی فوج سپاہ پاسداران انقلابی گاڑ بمباری کر رہے ہیں جہاں کردستان کی آزادی کے سرگرم تنظیم اہلکار موجود ہیں

دوسری جانب شدید لڑائی تاحال جاری ہے لیکن اب تک دونوں جانب جانی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز