تہران (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق تہران قابض ایرانی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد مہسا امینی نامی کرد خاتون کے قتل کے بعد مقبوضہ کردستان سمیت بہت سے شہریوں نے اس قتل پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ قابض ایرانی فورسز نے ان احتجاجی مظاہرین کو روکنے لیئے کردستان سمیت ایران کے دیگر علاقوں میں سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر رکھا لیکن احتجاجات کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے
مزید اطلاع کے مطابق کردستان کے کئی شہروں میں آج بروز منگ 28 کو ہڑتال اور احتجاج جاری رہا ہے۔
تہران کے شہروں رشت، سنندج، سقز، بوکان وغیرہ میں مظاہرین اور فوج اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


