شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںکرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر ترک فضائیہ کے مزید حملے

کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر ترک فضائیہ کے مزید حملے

ترکی (ویب ڈیسک )ترکی کے جنگی طیاروں نے کل پیر اور آج منگل کے روز کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر کم از کم سترہ حملے کیے۔ یہ حملے جنوب مشرقی صوبے ہاکاری کے مختلف علاقوں میں کیے گئے۔ ترکی کو حالیہ دنوں میں کردستان ورکرز پارٹی کے عسکریت پسندوں کی مسلح کارروائیوں کا سامنا ہے۔ جنوب مشرقی علاقوں میں کی گئی حالیہ پرتشدد کارروائیوں میں نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ترک فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرد باغیوں نے ایک انفنٹری بریگیڈ پر حملہ کر کے ایک فوجی کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس بریگیڈ پر حملہ سِرناک صوبے کے مقام اکدیزین میں کیا گیا۔ ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں حالیہ مسلح کارروائیوں میں اب تک 48 افراد مارے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز