کرمان ( ہمگام نیوز) بلوچ نامہ نگاروں کے مطابق 18 نومبر بروز جمعرات کی صبح کرمان جیل حکام نے اس جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی۔ اس قیدی کی شناخت “شمس الدین قلجائی” ہے۔ شمس الدین کو منشیات کے الزام میں پھانسی دی گئی۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ کم از کم 60 بلوچ قیدیوں کو موت کی سزا سنائی گئی ہے اور انہیں آنے والے دنوں میں پھانسی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ 2021 کے آغاز سے اب تک مختلف الزامات کے تحت قابض ایران کی جیلوں میں کم از کم 39 بلوچ شہریوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ قابض ایران بلوچ قیدیوں کو کسی بھی الزام کے تحت گرفتار کرکے انہیں قید کرتا ہے لیکن کسی بھی بلوچ قیدی کو نہ عدالت تک لے جاتا ہے اور نہ ہی وکیلوں تک رسائی دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی صفائی میں کچھ کہہ سکے ـ