یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںکرمان جیل میں تین بلوچوں سمیت چار قیدیوں کو پھانسی دے دی...

کرمان جیل میں تین بلوچوں سمیت چار قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی. 

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 30 جنوری کو کرمان جیل میں تین بلوچ شہریوں سمیت چار قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوموار کے دن کرمان جیل میں 50 سالہ رسول صفرزئی جو کہ شادی شدہ اور 4 بچوں کے والد تھے کو ، 34 سالہ عبید اللہ صفرزئی ولد عبدالحمید شادی شدہ 3 چھوٹے بچوں کے والد ، 44 سالہ حبیب اللہ سارانی ولد محمد چار بچوں کے والد ساکن زابل کو پھانسی دی گئیں۔

جبکہ ایک غیر بلوچ

  “بہزادی” ساکن کرمان کو بھی اسی دن پھانسی دے دی گئی۔

بہزادی کی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوسکیں ۔

ان شہریوں کے خلاف منشیات سے متعلق جرائم کے تحت لگائے گئے الزامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غلام رسول اور عبید اللہ کو راین کرمان چوکی سے گرفتار کیا گیا اور وہاں کی انقلابی عدالت نے موت کی سزا سنائی۔

موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق حالیہ ہفتوں میں کرمان جیل میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں تقریباً تیس فیصد سزائے موت دی جاتی ہے جب کہ اس کی آبادی صرف پانچ فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز