دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںکرمان جیل میں قید بلوچ خاتون کو سزائے موت دینے کا امکان

کرمان جیل میں قید بلوچ خاتون کو سزائے موت دینے کا امکان

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کرمان جیل میں قید ایک بلوچ خاتون کو پھانسی دینے کے امکانات ظاہر کیئے جا رہے ہیں، جو 15 مارچ 2022 کو کرمان انقلابی عدالت کی پہلی شاخ کی جانب سے منشیات کے الزامات کے سلسلے میں دوسری بار ان کی سزا توثیق کی گئی اور اسے عدالت لا کر ان کی سزا کو یقینی بنایا گیا ـ

  اس خاتون قیدی کی شناخت “زرخاتون مزارزہی” ہے جو کہ سراوان کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

  رپورٹ کے مطابق 23 دسمبر 2017 کو مسز مزارزہی کو چوکی پر تعینات فورسز نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ شیراز جا رہی تھیں۔

  کہا جاتا ہے کہ محترمہ مزارزہی کو چوکی پر بس کےمنشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کی وہ بارہا تردید کرتی رہی ہیں۔

  محترمہ مزارزہی نے عدالت میں اپنے بیانات میں کہا کہ دریافت شدہ مواد ان کا نہیں تھا لیکن عدالت نے ان کے دفاع کی پرواہ کیے بغیر انہیں موت کی سزا سنائی۔

  ایک باخبر ذرائع کے مطابق، ایک تجربہ کار وکیل کی خدمات حاصل کرنے اور اپنی بے گناہی کے دعوے کا مؤثر طریقے سے دفاع کرنے کی مالی صلاحیت کی کمی کی وجہ سے، بالآخر 13 فروری 2022 بروز بدھ کو کرمان کی انقلابی عدالت کی پہلی شاخ نے اسے موت کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز