دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںکرمان میں بلوچ شہریوں کے ساتھ قابض ایرانی آرمی کی جھڑپ...

کرمان میں بلوچ شہریوں کے ساتھ قابض ایرانی آرمی کی جھڑپ کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

کرمان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 25 جولائی کو صوبہ کرمان کی قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز کے درمیان چند بلوچ شہریوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 6 بلوچ شہری شہید اور ایک اعلی فوجی افسر مارا گیا ، اور پانچ قابض ایرانی آرمی اہلکار زخمی ہوئے.

اس جھڑپ میں مارے گئے تین بلوچ شہریوں کی شناخت “جابر اسماعیل زہی ولد کریم، علی اسماعیل زہی” ولد نجات اور سعید اسماعیل زاہی ولد محمد حیات کے ناموں سے ہوئی ـ
نیز اس جھڑپ میں ایک اور کرنل “علی برزگر پور” بھی مارا گیا۔
اطلاع موصول ہونے تک دیگر افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس کے بعد خواھجوئی بہرامجرد چوکی کے آرمی اہلکاروں نے دو گاڑیوں کا تعاقب کیا اور انہیں نشانہ بنایا، جو چوکی کے قریب سے تیز رفتاری سے گزریں۔

قابض ایرانی آرمی کی ان گاڑیوں کی طرف براہ راست فائرنگ کے بعد ان دونوں گاڑیوں میں سوار افراد نے بھی جوابی فائرنگ کی اور اپنا دفاع کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جھڑپ کے طول پکڑنے کے بعد صوبائی دارالحکومت سے اس مقام پر امدادی دستے بھیجے گئے اور رائن جنکشن کے قریب کرمان بام کے محور پر گاڑیوں میں سوار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ صوبہ کرمان کے پولیس سربراہ نے حکومت کے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں اس جھڑپ کو “شر پسندوں اور موت کے سوداگروں کے ساتھ تصادم” قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز