کرمان ( ھمگام نیوز) گزشتہ روز کرمان جیل میں ایرانی حکومت نے ایک اور بلوچ پر منشیاتی فروشی کا جھوٹا الزام لگا کر اسے پھانسی دے دی ۔ مغربی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے ” کمپین فعالین بلوچ ” کی رپورٹ کے مطابق کمال سمالزئی بلوچ فرزند مھراب کو مسلسل چھ (6) سال تک کرمان جیل میں قید رکھنے کے بعد گزشتہ روز صبح ایرانی نامنہاد عدالت نے پھانسی کے احکامات جاری کیئے تھے، جہاں فوراً عدالتی کاروائ پر عملدرآمد کرتے ہوئے کمال سمالزئی بلوچ کو پھانسی دے دی گئ اور کمال سمالزئی بلوچ ولد مھراب کی جسد خاکی کو ان کے عزیز و اقارب نے آہوں سسکیوں کے ساتھ آبائی گاؤں حاجی آباد کورین میں لا کر دفن کر دیا گیا ـ یاد رہے کہ قابض ایران کی مغربی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ نسل کشی کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور رواں سال میں درجن بھر بلوچوں کو مختلف الزامات لگا کر انصاف کے تقاضے پورے کیئے بغیر انہیں پھانسی کے پھندے پر چڑھایا گیا ہیں ـ