کرمان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایک بلوچ شہری کو گزشتہ روز 11 اکتوبر کی صبح کرمان کی قائم جیل میں پھانسی دی گئی جبکہ
اس بلوچ شہری کی شناخت ابراہیم رخشانی ولد خان محمد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نصر آباد (زابل) کا رہائشی تھا ـ
قابل ذکر ہے کہ نصر آباد (زابل) سے تعلق رکھنے والے “اومید سرانی” نامی بلوچ شہری کو بھی گزشتہ روز پھانسی دی گئی تھی لیکن ان دونوں کو عدالت میں اپنی صفائی دینے کے لیئے وکیلوں تک رسائی نہیں دی گئی ـ
واضح رہے کہ ایران دنیا میں پھانسی دینے کی شرح میں سب سے آگے ہے اور قابض ایرانی میں سب سے زیادہ پھانسیاں مقبوضہ بلوچستان و کردستان میں دی جاتی ہیں ـ