جمعه, جون 6, 2025
Homeخبریںکرونا وائرس کسی امریکی حیاتیاتی حملے کا نتیجہ ہوسکتا ہے:ایرانی کمانڈر

کرونا وائرس کسی امریکی حیاتیاتی حملے کا نتیجہ ہوسکتا ہے:ایرانی کمانڈر

تہران( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ایران نے کرونا وائرس کو امریکا کی سازش قرار دے دیا، ایرانی کمانڈر کا کہنا ہے کہ وائرس کسی امریکی حیاتیاتی حملے کا نتیجہ ہو سکتا ہے، مقصد ایران اور چین کو نقصان پہنچانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اسلامی ملک ایران نے اس جان لیوا وائرس کا پھیلاو کو امریکا کی سازش اور حملہ قرار دے دیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرونا وائرس کسی امریکی حیاتیاتی حملے کا نتیجہ ہو سکتا ہے، اس حملے کا نشانہ چین اور ایران ہو سکتے ہیں۔ ایرانی کمانڈر کا کہنا ہے کہ ایران کرونا وائرس کے خلاف بھرپور جنگ لڑ رہا ہے۔ امریکا کے اس حملے کا ہدف چین اور ایران ہو سکتے ہیں اور پھر اس کے بعد دیگر مقامات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

یہاں ایک طرف ایران کرونا وائرس کے پھیلاو کا الزام امریکا پر عائد کر رہا ہے، تو وہیں سعودی عرب نے الزام عائد کیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس پھیلانے کا اصل ذمے دار ایران ہے۔ اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی امیگریشن حکام کی جانب سے حالیہ کچھ عرصے کے دوران ایران جانے والے سعودی باشندوں کے پاسپورٹ پر انٹری یا ایگزٹ کی مہر ہی نہیں لگائی گئی۔
ایرانی امیگریشن حکام کی جانب سے سعودی باشندوں کے پاسپورٹ پر انٹری یا ایگزٹ کی مہر نہ لگانے کے باعث یہ معلوم ہی نہیں ہو سکتا تھا کہ ان لوگوں نے ایران کا سفر کیاہو ۔ یوں سعودی حکام ایران کا سفر کرنے والے سعودی باشندوں کا ملک واپسی پر بروقت معائنہ نہ کر سکے، اور ایسے لوگوں کے آبادی میں گھل مل جانے سے مملکت میں کرونا وائرس پھیلا۔ دوسری جانب ایران کے اندر بھی کرونا وائرس پھیلنے کے بعد ایرانی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
ایرانی عوام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جب دنیا کے دیگر تمام مممالک احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے تھے، تب ایک ایرانی ائیرلائن نے چین کیلئے پروازیں جاری رکھیں اور ایرانی حکومت نے بھی اس حوالے سے کوئی خاص اقدام نہیں اٹھایا، نتیجاتاً کرونا وائرس چین سے ایران منتقل ہوا اور اب تک سینکروں ایرانی اس جان لیوا وائرس کے باعث موت کے منہ بھی جا چکے ہیں۔
اور ہمسایہ ممالک اسے متاثر ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز