سه شنبه, اپریل 29, 2025
Homeخبریںکرگان بندرگاہ پر ایرانی فورسز کا حملہ

کرگان بندرگاہ پر ایرانی فورسز کا حملہ

کرگان ( ہمگــام نیوز) اطلاعات کے مطابق حالیہ مہینوں میں پہلی بار قابض ایرانی پولیس فورس اور دیگر فورسز اداروں نے مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ھرمزگان کے شھر کرگان بندرگاہ پر حملہ کر دیا ہے ـ

پچھلے مہنیوں میں قابض ایرانی فورس اور آرمی نے اسی بندرگاہ پر حملہ کیا تھا جس سے متعدد بلوچ مزدور اور ماھگیر جانبحق اور زخمی ہوگئے تھے ـ

بلوچوں کی قومی حقوق پر کام کرنے والے “کمپین فعالین بلوچ ” کی ٹیم کے مطابق گزشتہ رات قابض ایرانی ملا ملٹری کی فورسز نے پہلے کرگان کے ایک پارک پر لوگوں پر فائرنگ کی پھر بندرگاہ جا کر وہاں پر حملہ کر دیا ـ

با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض ایرانی پولیس فورس اور دیگر سرکاری اداروں نے تیل لیجانے والی گاڑی پر حملہ کیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ـ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایرانی آرمی سمیت دیگر فورسز ہر وقت اسی بندرگاہ اور آس پاس کے  بلوچ آبادیوں پر حملے کرتے رہے ہیں، جس سے وہاں موجود مقامی بلوچوں میں خوف و ہراس پھیل گئی ہےـ 

حکومتی اداروں  کا کہنا ہے کہ وہ اس علاقے میں اشیائے خوردونوش  اور ایندھن کی اسمگلنگ کے خلاف ہے ، لیکن کرگان کے بلوچ عوام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس دوسرے علاقوں میں اشیائے خوردونوش اور تیل فروخت کرنے کے سوا کوئی دوسرا ذریعہ معاش نہیں ہے کیونکہ ایرانی حکومت نے کرگان کے بلوچوں کا معاش کے دوسرے تمام ذرائع بند کر رکھے ہے ـ

یاد رہے کہ کرگان ھرمزگان کا ایک ساحلی شھر ہے جو کہ قابض ایرانی ھرمزگان کو مغربی بلوچستان سے الگ کرکے ایک جدا صوبہ بنایا ہے اور وہاں کے   99.9 فیصد آبادی بلوچوں پر مشتمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز