کوئٹہ (ہمگام نیوز) بانُک کریمہ بلوچ کے بھائی سمیر محراب بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کریمہ بلوچ کی جسد کو قابض پاکستانی فوج کی جانب سے تحویل میں لئے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی طاقت ملک ایک بلوچ خاتون کی لاش سے خوف زدہ ہے۔
بانک کریمہ بلوچ کے بھائی سمیر محراب نے سماجی رابطے کی سائیٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوے کہا کہ پاکستان کے حکام نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ کریمہ کی لاش کو ہم اپنے ذرائع سے تربت لے جائینگے، جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میرے خاندان نے تصدیق کردی ہے کہ لاش کو فوج کے کانوائے میں تربت لے جایا جا رہا ہے، وہ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں داخل ہوچکے ہیں، مزید گاڑیاں بھی کانوائے کا حصہ بن چکی ہیں۔
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کریمہ بلوچ کی میت غیر قانونی طریقے سے لے جائی جارہی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایک ایٹمی طاقت ملک بلوچ خاتون کی لاش سے خوف زدہ ہوگئی ہے۔


