چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںکریمہ بلوچ کی میت کراچی پہنچ گئی، پاکستانی فورسز نے خاندان کے...

کریمہ بلوچ کی میت کراچی پہنچ گئی، پاکستانی فورسز نے خاندان کے حوالے کرنے کی بجائے جسد اپنی تحویل میں لے لی

 

کراچی (ہمگام نیوز) بانُک کریمہ بلوچ کی میت آج صبح کینیڈا سے کراچی پہنچ گئی جہاں ان کی بہن اور خاندان کے دیگر افراد میت وصول کرنے کے لئے کراچی ائیر پورٹ پر موجود تھے مگر بانُک کریمہ بلوچ کی جسد خاندان کے حوالے کرنے کی بجائے پاکستانی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لی اور زبردستی تربت کی جانب روانہ ہوگئے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کریمہ بلوچ کی جسد کو قومی اعزاز کے ساتھ ریلی کی صورت میں کراچی ائیرپورٹ سے لیاری لایا جائے گا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کی میت کو ان کی خواہش کے مطابق ریلی کی صورت میں تمپ لے جائی جائیگی۔

اطلاعات کے مطابق عوام کی ایک بہت بڑی تعداد قوم کی بہادر بیٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جمع ہورہی تھی جہاں کراچی، حب چوکی، اورماڑہ، پسنی، گوادر، جیونی، تربت اور دیگر علاقوں سے قافلے شامل ہوکر ریلی کی صورت میں تمپ جانا چاہتی تھی مگر قابض فوج نے میت اپنی تحویل میں لیکر خود چُھپکے سے تربت کی طرف سیکیورٹی حصار میں روانہ کردی۔ خاندان کے افراد کو بندوق کے زور پر میت کے ساتھ تمپ روانہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز