شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکریم آباد زاہدان میں مارشل آرٹس کلب پر قابض ایرانی فورسز کے...

کریم آباد زاہدان میں مارشل آرٹس کلب پر قابض ایرانی فورسز کے چھاپے کے دوران متعدد بلوچ شہری جبری لاپتہ

کریم آباد (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق زاہدان موئے تھائی باکسنگ مارشل آرٹس کلب پر قابض ایرانی فورسز کے چھاپے کے دوران متعدد بلوچ شہریوں کو حراست میں لئے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ذرئع کے مطابق منگل کی 11 فروری 2026 کو قابض ایرانی فورسز نے زاہدان میں ایک مارشل آرٹس کلب پر چھاپہ مار کر متعدد بلوچ شہریوں کو لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے ایک کی شناخت سعید براہوئی ولد نعیم، موئے تھائی کے استاد اور زاہدان کے رہائشی کے طور پر کی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ لاپتہ ہونے کے بعد قابض ایرانی فورسز نے کلب میں موجود دیگر افراد کے موبائل فونز کی تلاشی لی اور انسٹاگرام پر مخصوص فون نمبرز اور آئی ڈیز درج کر کے خاص مواد کی تلاش کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز