جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںکسرکند سے لاپتہ شخص کی لاش 18 روز بعد برآمد

کسرکند سے لاپتہ شخص کی لاش 18 روز بعد برآمد

کسرکند (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق آج بروز بدھ کو ایک بلوچ شہری کی لاش جو 31 ستمبر 2024 سے لاپتہ تھی، آج انکی لاش کسرکند کے گاؤں عزیز آباد کے اطراف کے پہاڑوں سے برآمد ہوئی۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 40 سالہ اکبر رئیسی والد عبدالرحمان ساکن ساربوک کسرکند ہے ۔

  ذرائع کے مطابق آج صبح اس شہری کی لاش عزیز آباد گاؤں کے آس پاس کے پہاڑوں سے ایک چرواہے نے برآمد کرکے قریبی لوگوں کو اطلاع کر دی، اور کہا جا رہا ہے کہ اس کی موت مشکوک ہے۔”

 اس حوالے سے اس شخص کے رشتہ داروں میں سے ایک نے ذرائع کو بتایا کہ ’’اکبر 21 ستمبر بروز ہفتہ کی صبح گھر سے نکلا تھا اسی دن سے لاپتہ ہوگیا تھا جبکہ ان کے اہلخانہ ان کی تلاش شروع کردی جو کہ آج ان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ل

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس شہری کی موت کی تفصیلات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز