Homeخبریںکسرکند شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایرانی بسیج فورسز کا...

کسرکند شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایرانی بسیج فورسز کا اہلکار ہلاک

کسرکند (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز سوموار 23 مئی کو کسرکند کے گاؤں توکل میں ایک نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایرانی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ـ

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کسرکند کے گاؤں “توکل “میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایرانی فورسز کے اہلکار حامد رئیسی ولد قادربخش ہلاک ہوگیا ـ

کہا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ چند مہینوں میں کئی بار آئی آر جی سی سے استعفیٰ دے چکے ہیں لیکن ہر بار انہیں اس ادارے کے عہدیداروں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حامد اپنی آخری چھٹی کے دوران جان بوجھ کر ایک ہفتے سے زائد عرصے تک غائب رہا، لیکن آئی آر جی سی کے اہلکاروں کی دھمکی سے واپس کیمپ میں آگیا ـ

بسیج کے اس رکن کے قتل کے مسلح افراد کی شناخت اور محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ ایرانی آرمی پاسداران انقلاب کی فورسز نے اس بلوچ رکن کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ اس بسیج فورسز کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ایران میں بسیج اس فورسز کو کہا جاتا ہے جو کہ ایرانی آرمی آئی آر جی سی کا جنگ کے دوران کمک فرائم کرتا ہے اور رسد و رسائی کے اسباب پیدا کرتا ہے ایک طرح سے جاسوسی کا کام بھی سرانجام دیتا ہے ـ

Exit mobile version