کشمور(ھمگام نیوز) اطلاع کے مطابق نامعلوم افراد نے گزشتہ شب سندھ کے ضلع کشمور کے ڈیرہ موڑ چوک پر کھڑے او جی ڈی سی ایل کے قافلے میں شامل مشینری کو آگا لگا کر ان پر دستی بموں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں گاڈیوں کو نقصان پہنچا اور متعدد ملازمین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جبکہ آج صبع پھر اسی قافلے پر نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دو ٹرالرز کو شدید نقصان پہنچا۔
واضع رہے کہ او جی ڈی سی ایل اور ماری پور گیس کمپنیوں نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مخلتف مقامات پر گیس تلاش کیلئے کام کرنے کا آغاز کیا جن پر مسلسل حملے کیئے جارہے ہیں گزشتہ دنوں بھی بلوچ ریپبلکن آرمی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبو میں دو گیس کے کنویں تباہ کردیئے جبکہ بی آر اے کے سرمچاروں نے پیرکوہ میں کمپنی کے سروے ٹیم پر حملہ کر کے دو ملازمین کو ہلاک کردیا تھا۔


