نیو دہلی (ہمگام نیوز ڈیسک)انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے پلوامہ ضلع میں آج کے خودکش حملے میں کم از کم 34 سکیورٹی اہلکار جانبحق جبکہ درجنوں کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
انڈین حکام کے مطابق1خودکش حملہ آور نے لیتہ پورہ کے قریب جموں سرینگر شاہراہ پر نیم فوجی فورس CRPF کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا۔ حملے کی زد میں آنے والی ایک بس میں 44 ہندوستانی فوجی سوار تھے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے بسوں پر فائرنگ کی اور بعد میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی قافلے سے ٹکرا گئی۔
پاکستانی حمایت یافتہ مسلح مزہبی گروپ جیش محمد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘یہ آپریشن گنڈی باغ پلوامہ کے کمانڈو عادل احمد عرف وقاس کمانڈو نے سر انجام دیا۔‘زخمیوں میں سے بہت کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔