دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںکشمیر میں ’جیش محمد کا اہم رکن‘ ہلاک، بھارتی پولیس

کشمیر میں ’جیش محمد کا اہم رکن‘ ہلاک، بھارتی پولیس

سری نگر(ہمگام نیوز)ھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کشمیر میں ’جیش محمد کے آپریشنز چیف‘ سیف اللہ کو فائرنگ کے ایک مقابلے میں ہلاک کر دیا ہے۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہے۔بین الاقوامی نیوز ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے ’جیش محمد کے آپریشنز چیف سیف اللہ‘ اور ان کے ایک ساتھی کو پیر کی شب سری نگر کے ایک گھر میں فائرنگ کرتے ہوئے ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس افسر سید جاوید مجتبیٰ گیلانی نے اس حوالے سے اے پی کو بتایا کہ سیف اللہ کے دوسرے ساتھی کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی ہے۔بھارتی حکام کے مطابق کشمیر میں جیش محمد گزشتہ پندرہ برسوں سے سرگرم ہے جبکہ نئی دہلی حکومت جیش محمد کو سن2001ء میں بھارتی پارلیمان پر حملے کے ساتھ ساتھ کئی دیگر شہروں میں بھی ہونے والے حملوں کی ذمہ دار قرار دیتی ہے۔
مجتبیٰ گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے و الے دونوں باغیوں کا تعلق پاکستان سے ہے اور سیف اللہ اس علاقے میں گزشتہ چار برسوں سے سرگرم تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز