دوشنبه, جون 16, 2025
Homeخبریںکشمیر میں شدت پسندوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار سمیت 2...

کشمیر میں شدت پسندوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار سمیت 2 عام شہری ہلاک اور کئی زخمی

کشمیر (ہمگام نیوز) کشمیری سیکورٹی حکام کے مطابق سرینگر سے 48 کلو میٹر دور سوپور کے آرم پورہ علاقے میں ہفتے کے روز شدت پسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے تاہم شدت پسند بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے

ذرائع کے مطابق پولیس اور فوجی دستوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تلاشی شروع کردی لیکن آخر تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے

ایک اعلیٰ پولیس عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ سرچ آپریشن میں حفاظتی دستوں کو حملہ آور شدت پسندوں کو سرنڈر نہ کرنے کی صورت میں ہلاک کرنے کا اختیار دیا جاچکا ہے

پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ سے ہے اور ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حملے میں چار پولیس اہلکاروں اور قریب سے گزرنے والے تین عام شہریوں کو گولیاں لگیں۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں دو پولیس اہلکار شوکت احمد اور وسیم احمد اور دو عام شہری منظور احمد شالہ اور بشیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے-

پولیس سربراہ نے شدت پسندوں کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا-

یہ بھی پڑھیں

فیچرز