Homeخبریںکشیدگی کے باعث پاک افغان سرحدی راہ داری بند، فائرنگ کا تبادلہ

کشیدگی کے باعث پاک افغان سرحدی راہ داری بند، فائرنگ کا تبادلہ

چمن (ھمگام نیوز) طورخم سرحد افغان اور پاکستانی سرحدی محافظوں کے درمیان کشیدگی کے باعث پاک افغان راہداری کو بند کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پاکستان آنے والے افغان مریض کے ساتھی کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں جس کے سبب بغیر سفری دستاویزات پاکستان داخل ہونے والے افغان شہری کو واپس بھیج دیا گیا۔

اس واقعہ کے بعد افغان فورسز نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو احتجاجاً بندکردیا تھا جس کے بعد سے طورخم سرحدی گزرگاہ بدستور بند ہے جس کے سبب پیدل آمد و رفت سمیت تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

Exit mobile version